in

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا، اپوزیشن اتحاد نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اور مولانا عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین کا امیدوار نامزد کیا ہے، جس کیلئے کاغذات نامزدگی بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ حکومت نے صادق سنجرانی چیئرمین اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین نامزد کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ تاحال غیرجانبدار ہے اُمید ہے کل بھی غیرجانبدار ہی رہے گی۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا، صدر مملکت نے ایوان بالا کا اجلاس صبح 10 بجے طلب کیا ہے، جس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 اراکین سینیٹ حلف اٹھائیں گے۔

اپوزیشن کے 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو امیدوار نامزد کردیا۔

یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں چیئرمین سینیٹ کے گزشتہ انتخاب میں اپوزیشن کے 15 ارکان دوسری طرف چلے گئے تھے، اس بار ہم نے پہلے ہی انتظام کرلیا ہے۔

کیا اس مرتبہ بھی ووٹوں کے انتظام کی ذمہ داری علی حیدر گیلانی کو دی گئی ہے؟، صحافی کے سوال پر سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء انجان بن گئے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں 10 سال کیلئے جیل بھجوانے والے پرویز مشرف کو ہی ان سے وزیراعظم کا حلف لینا پڑا، وزیراعظم کے عہدے سے نااہل کیا گیا لیکن اب دوبارہ پارلیمنٹ میں آچکا ہوں۔

حکومتی اتحاد نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اس بار بھی چیئرمین کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو حکومت پر برتری حاصل ہے، اپوزیشن کے پاس 53 اراکین کی حمایت ہے جبکہ حکومت کے پاس اپنے اور اتحادیوں کے 47 ووٹ ہیں، اسحاق ڈار ملک سے باہر ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نے کسی بھی جماعت کو ووٹ نہ دہنے کا اعلان کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سینٹ الیکشن میں نمبرز کا گیم

سینٹ الیکشن میں نمبرز کا گیم

سرکاری ملازمتوں میں خواتین،معذوروں کاکوٹہ بڑھانے کی تجویز

سرکاری ملازمتوں میں خواتین،معذوروں کاکوٹہ بڑھانے کی تجویز