in

ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک بار پھردھوکہ دینگے، حافظ حسین احمد

ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک بار پھردھوکہ دینگے، حافظ حسین احمد

مولانا فضل الرحمان نمائشی پی ڈی ایم سربراہ ہیں

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سينئر رہنماء حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کی طرح اِس بار بھی ن لیگ اور پیپلز پارٹی دھوکہ دیں گی، مولانا فضل الرحمان کو پھر ماموں بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم سربراہ کو نمائشی قرار دے دیا۔ بولے اُن کی بات تو مانی نہیں جاتی۔

نمائندہ سماء نور العارفین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنماء حافظ حسين احمد نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پر ایک دھوکہ دینے کا الزام لگادیا۔ بولے کہ آزادی مارچ کی طرح اس بار بھی دونوں جماعتیں مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ دیں گی، انہیں ماموں بنایا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے 26 مارچ کو لانگ مارچ کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ کارکن 26 مارچ کے بجائے 29 مارچ کو نکليں، اس وقت تک معلوم جائے گا ن ليگ اور پیپلزپارٹی کے کتنے کارکن نکلے ہیں۔

اپوزیشن کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جمع ہونے کا اعلان کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور: گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا

لاہور: گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا

درجنوں شادیاں کرنے والا ٹھگ خاندان سمیت گرفتار

درجنوں شادیاں کرنے والا ٹھگ خاندان سمیت گرفتار