in

لاہور: گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا

لاہور: گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا

پولیس نے قانونی کارروائی عمل میں لانے کا اعلان

لاہور میں سرکاری ملازم کے گھر میں بند 10سالہ گھریلو ملازمہ کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس نے مبینہ تشدد کی تصدیق کیلیے بچی کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ بازياب کرائی جانيوالی گھريلو ملازمہ کو ابتدائی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ قصور کی رہائشی بچی کو اس کے والد نے وحدت کالونی میں سول سیکرٹریٹ کے ملازم ملک طارق کے گھر ملازمت پر رکھوایا تھا۔ متاثرہ بچی نے مالکان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News-in-Brief-Urdu

راولپنڈی: فائرنگ سے ٹریفک وارڈن جاں بحق

ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک بار پھردھوکہ دینگے، حافظ حسین احمد

ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک بار پھردھوکہ دینگے، حافظ حسین احمد