in

جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ دینے سے انکار

جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ  دینے سے انکار

جماعت اسلامی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے ہونے والے انتخابات میں اپنا ایک ووٹ کسی کو نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب کل ہوگا، حکومتی اتحاد کے صادق سنجرانی اور ‏اپوزیشن اتحاد کے یوسف رضا گیلانی کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

سینیٹ میں جماعت اسلامی کے ایک ووٹ کیلیے حکومت اور اپوزیشن دونوں نے جماعت اسلامی سے ووٹ ‏کی درخواست کی تھی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ جس میں بلاول بھٹو نے امیر جماعت اسلامی سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے اپوزیشن کے امیدواروں کی حمایت کرنے کی درخواست  کی تھی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر دفاع پرویز خٹک، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کی۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے ہونے والے انتخابات میں ووٹ نہ دینے کی تصدیق کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لومیرج کے اگلے روز دولہا نے دلہن کو قتل کردیا

لومیرج کے اگلے روز دولہا نے دلہن کو قتل کردیا

امیتابھ بچن کی نئی فلم ’چہرے‘ کا ٹیزر دیکھیں

امیتابھ بچن کی نئی فلم ’چہرے‘ کا ٹیزر دیکھیں