in

لومیرج کے اگلے روز دولہا نے دلہن کو قتل کردیا

لومیرج کے اگلے روز دولہا نے دلہن کو قتل کردیا

قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس

فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنیوالے دولہا نے ولیمے والے دن اپنی دلہن کو قتل کردیا، قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے 66 دھاندرہ میں دولہے نے ولیمے کے روز جھگڑا ہونے پر اپنی بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا۔ دونوں کی شادی پسند کی تھی اور نکاح ایک روز قبل ہوا تھا۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا نکاح ملزم کی پھوپھی کے گھر  ہوا تھا تاہم نکاح خواں نے ان سے اجازت لے کر ہی نکاح پڑھوایا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے سر پر ہاتھ رکھ کر اپنی بیٹی کو پیار دیا تھا لیکن پھر اطلاع ملی کہ ان کی بچی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منقتل کردی گئی جبکہ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا اسٹاک مارکیٹ مزید گرے گی؟

کیا اسٹاک مارکیٹ مزید گرے گی؟

جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ  دینے سے انکار

جماعت اسلامی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ دینے سے انکار