سفید ٹائیگر کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی
جانوروں اور پرندوں کی بستی کوچڑیا گھر کہتے ہیں۔لاہور کی اس بستی کا پچھلا برس خاموشی سے گزر گیا اور لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ گہماگہمی نہیں رہی۔
لاہورچڑیا گھر میں پچھلے برس سفید ٹائیگر کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے 3 تو موجود ہیں تاہم ایک چل بسا۔بندروں کے کنبے میں بھی اضافہ ہوا اور 5 ماہ میں 7 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ البتہ چڑیا گھر میں نہ ہی نیا ہاتھی آیا اور ہاتھی کا گھر خالی رہا۔
چڑیا گھرمیں آمد کےلیےٹکٹ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔چڑیا گھربڑوں کےلیے 100روپے اور بچوں کا ٹکٹ 20 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کردیا گیا ہے۔ کرونا وائرس کے دوران ، پچھلے برس،15 لاکھ 60 ہزار لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ یہاں آئے تھے اور یہ تعداد سال 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد کم رہی۔