in

پشاور میں اسکول و مدارس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور میں اسکول و مدارس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث پشاور میں سرکاری و نجی اسکولز اورمدارس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ این سی او سی نے پشاور، لاہور، اسلام آباد، سمیت 10 شہروں میں تعلیمی ادارے دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں تمام پرائمری اور ثانوی تعلیمی ادارے دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق سرکاری و نجی تعلمی ادارے اور مدارس 15 مارچ سے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکولز کا انتظامی عملہ ایس او پیز کے تحت  شیڈول کے مطابق فرائض سرانجام دیگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بدھ کو ہونیوالے اہم اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ملک بھر میں ایک بار پھر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا تھا، جس میں پنجاب کے 7 شہروں، اسلام آباد، پشاور اور مظفر آباد میں تعلیمی ادارے 15 سے 28 مارچ تک بند رکھنے، انڈور شادیوں اور ریسٹورانٹس میں کھانے پر پابندی شامل تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آمنہ الیاس کے ’ٹھمکوں‘ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

آمنہ الیاس کے ’ٹھمکوں‘ کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

اور اب حکومت نے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے والوں سے پیسے نکلوانے کی تیاری کرلی آن لائن روزگار کمانے والے پاکستانیوں کے لیے دردناک خبر آگئی

اور اب حکومت نے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے والوں سے پیسے نکلوانے کی تیاری کرلی آن لائن روزگار کمانے والے پاکستانیوں کے لیے دردناک خبر آگئی