in

پی ٹی آئی نے2 رکن سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے2 رکن سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی پاداش میں پی ٹی آئی نے اپنے 2 اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بعد تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے روگردانی کرنے والے 2 اراکین سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب غربی سندھ کراچی نے متفقہ فیصلہ جاری کردیا ہے۔

پی ایس ون جیکب آباد-1 سے اسلم ابڑو اور پی ایس-18/گھوٹکی-1 سے شہریارخان شر کو رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔سندھ سے تعلق رکھنے والی دونوں اراکین صوبائی اسمبلی کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی۔

تحریک انصاف کی قیادت کودونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا اورواضح اور حتمی شواہد کی پڑتال اور ملزمان کی جانب سے صفائی پیش نہ کئے جانے پر معاملہ نمٹا رہے ہیں۔

تحریک انصاف سندھ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرکےدونوں اراکینِ سندھ اسمبلی سے اسمبلی رکنیت بھی واپس لی جائے تاہم دونوں رہنماؤں کوقائمہ کمیٹی برائےنظم واحتساب غربی سندھ، کراچی کے اس فیصلے کیخلاف مرکزی سکیڈ کے روبرو 7 یوم میں اپیل دائر کرنے کے مجاز ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانے کا کیس میشاشفیع سمیت تمام ملزمان طلب 

علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیاپرمہم چلانے کا کیس میشاشفیع سمیت تمام ملزمان طلب 

ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں،مریم نواز

ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں،مریم نواز