in

ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں،مریم نواز

ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں،مریم نواز

مریم نواز شریف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کرکے کہا جا رہا ہے کہ آپ پی ڈی ایم کو ووٹ نہ ڈالیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حامی سینیٹرز کو فون کالز کی جا رہی ہیں، جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ وہ وہ پی ڈی ایم امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ ہمارے سینیٹرز کے پاس تمام شواہد اور ریکارڈنگ موجود ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز شریف کا یہ بیان چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔ سینیٹ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے انتخاب 12 مارچ بروز جمعہ کو ہو رہا ہے۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کیلئے کے پی سے مرزا آفریدی، جب کہ چیئرمین شپ کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے چیئرمین شپ کیلئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی کیلئے مولانا غفور حیدری کو نامزد کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ٹی آئی نے2 رکن سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے2 رکن سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

پنجاب میں برطانوی وائرس پہنچ گیا،یاسمین راشد

پنجاب میں برطانوی وائرس پہنچ گیا،یاسمین راشد