in

پنجاب میں برطانوی وائرس پہنچ گیا،یاسمین راشد

پنجاب میں برطانوی وائرس پہنچ گیا،یاسمین راشد

تعلیمی اداروں میں 658 مثبت کیسزسامنے آئےہیں

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پنجاب کے 4 شہروں میں برطانوی وائرس پہنچ گیا ہے۔ لاہور میں 8، گوجرانوالہ 9 فیصد کرونا کی مثبت آنے کی شرح ہےجبکہ تعلیمی اداروں میں 658 مثبت کیسزسامنے آئےہیں۔

جمعرات کولاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نےپنجاب میں کرونا وائرس کی تیسری لہر آنے کا انکشاف کیا ہے۔یاسمین راشد کے مطابق لاہور، جہلم، اوکاڑہ اور گجرات میں 70 فیصد کرونا برطانوی اسٹرین وائرس رپورٹ ہورہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ برطانوی اسٹرین زیادہ خطرناک ہےاورلوگو‍ں نےکرونا کوغیرسنجیدہ لیاہے۔جتنے مریض اسپتال آرہے تھے، اتنے صحت یاب نہیں ہورہےتھےجبکہ تعلیمی ادارےکھلنے کی وجہ سے لوگوں نےایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کیا۔

صوبائی وزیرصحت نےکہا کہ نجی سیکٹرکوکرونا ویکسین لگانےکی اجازت دےرہےہیں۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی بڑی تعداد ویکسین لگوارہی ہےجبکہ صوبے میں اسپتالوں کے بجائے الگ ویکسین سینٹر بنائے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں،مریم نواز

ہمارے سینیٹرز کو فون کالز کی جارہی ہیں،مریم نواز

ٹک ٹاک کی بندش پر حریم شاہ نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیا 

ٹک ٹاک کی بندش پر حریم شاہ نے بھی اپنا رد عمل جاری کر دیا