in

کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار377 ہوگئی

کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار377 ہوگئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید 53 افراد کرونا وائرس کےباعث انتقال کرگئے جبکہ 24  گھنٹوں میں 2 ہزار258 نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کےمطابق کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 33،سندھ میں 6 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 7،اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 اموات ہوئیں۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار377 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 42 ہزار 164 ٹیسٹ کئے گئے۔ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 627 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 66 ہزار 493 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کےمجموعی کیسزکی تعداد5 لاکھ 97 ہزار497 ہوگئی۔

کرونا ویکسین ہیلتھ ورکرزکولگانےکےبعددوسرےمرحلے میں 60سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ویکسینیشن کی فراہمی کے لیےوفاقی دارالحکومت میں 15سینٹرز قائم کیےگئےہیں۔اسلام آبادمیں کرونا ویکسین لگوانےکےلیے 15 ہزارشہری رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کراچی کے13 سینٹر سمیت سندھ بھر میں 57 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں اورتقریباً سوا لاکھ ہیلتھ کیئرورکرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 90 ہزار ہیلتھ کیئر ورکرز نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آپ نےگھبرانانہیں:سعدعلاوی کاگانا وائرل

آپ نےگھبرانانہیں:سعدعلاوی کاگانا وائرل

گلوکارہ گُل پانڑہ نے ٹک ٹاک پر بھی دھوم مچادی

گلوکارہ گُل پانڑہ نے ٹک ٹاک پر بھی دھوم مچادی