in

رواں ماہ سےپاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹرزدستیاب ہوںگے،طارق جاوید

رواں ماہ سےپاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹرزدستیاب ہوںگے،طارق جاوید

کرنسی نوٹوں کوکرونا وائرس سمیت دیگرجراثیم سےپاک کرنےکی مشین بنا لی

پاکستان انجیئرنگ کونسل کے مشیر برگیڈئیر(ر)طارق جاوید نے بتایا ہے کہ میڈاِن پاکستان ڈائلیسزوایکسرے مشینوں سمیت دیگر طبی آلات بہت جلد دنیا بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہونگے۔

نمائندہ سماء ظہیر علی خان کو انٹرویو میں پاکستان انجیئرنگ کونسل کےمشیر برگیڈئیر(ر)طارق جاوید نے بتایا ہے کہ پاکستان نے کرنسی نوٹوں کو کرونا وائرس سمیت دیگر جراثیم سے پاک کرنے کی مشین بنا لی ہے۔ برگیڈئیر(ر)طارق جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ای سی نے آکسیجن کنسنٹریٹرزسمیت یووی ایئرپیوری فائرز بھی بنالیے ہیں۔

وینٹی لیٹرزسے متعلق انھوں نے بتایا کہ جنوری کے آخرتک میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرزملک میں دستیاب ہوںگے جبکہ فروری میں پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں ہوگا۔طارق جاوید کا کہنا تھا کہ وینیٹی لیٹرز کی مقامی تیاری میں بھاری درآمدی ڈیوٹی لاگت بڑھا رہی ہے،تاہم اس وقت پارٹس پر ڈیوٹی زیادہ اوردرآمدی وینٹی لیٹر پر 5 فیصد ڈیوٹی  ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور:چڑیاگھر کی آمدنی میں کمی،گہماگہمی ماند پڑگئی

لاہور:چڑیاگھر کی آمدنی میں کمی،گہماگہمی ماند پڑگئی

مقدمہ ہارنے پر پاکستانی شہری نے وکیل کو بھائی سمیت قتل کردیا

مقدمہ ہارنے پر پاکستانی شہری نے وکیل کو بھائی سمیت قتل کردیا