in

چئیرمین سینیٹ کےامیدوارصادق سنجرانی کی اپوزیشن سینیٹرز سےغیررسمی ملاقات

چئیرمین سینیٹ کےامیدوارصادق سنجرانی کی اپوزیشن سینیٹرز سےغیررسمی ملاقات

چیئرمین سینیٹ کےامیدوارصادق سنجرانی نےاپوزیشن سینیٹرز سےبدھ کوغیر رسمی ملاقات کی۔

سماء کےنمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا کہ اسلام آباد کے ہوٹل میں بدھ کی رات اپوزیشن سینیٹرز کےلیے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نےعشائیے کا اہتمام کیا۔اس موقع پرچئیرمین سینیٹ کےامیدوارصادق سنجرانی بھی وہاں پہنچ گئےاور سینیٹرز سے فردا فردا ملاقات کی۔

وہاں موجود سینیٹرزصادق سنجرانی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ہال میں داخل ہونےوالےاپوزیشن سینیٹرز سمجھےکہ وہ غلط ہال میں آگئےہیں اوریہاں حکومتی سینیٹرزکی کوئی دعوت ہورہی ہےلیکن جب انھیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے سینیٹرز نظر آئے تو انھیں صورتحال کا اندازہ ہوا۔

عشائیے میں جب بلاول بھٹو زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے آنےکا وقت ہوا تو کچھ دیر قبل ہی صادق سنجرانی وہاں سے چلے گئے اور ان سے ملاقات نہیں ہوسکی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ساہیوال: ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،4افراد جاں بحق

ساہیوال: ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،4افراد جاں بحق

اسمبلی میں پہنچ کر بھی تھیٹر میں کام جاری رکھوں گی معروف اداکارہ نے حیران کن اعلان کردیا

اسمبلی میں پہنچ کر بھی تھیٹر میں کام جاری رکھوں گی معروف اداکارہ نے حیران کن اعلان کردیا