پاکستان میں 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 43 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے24 گھنٹوں میں 43 افراد انتقال کرگئے جبکہ کرونا کے14،191 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2521 مثبت آئے۔
این سی اوسی نےبتایا ہے کہ کروناسےمجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 951 ہوگئی ہے اورملک میں ایکٹیوکرونا کیسز کی تعداد 34 ہزار701 ہے۔کرونا وائرس کےکیسزکی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار291 ہوگئی۔
مزید پڑھیے:پاکستان میں کروناوائرس کاٹیسٹ کہاں سے کروایاجاسکتاہے
این سی اوسی نےبتایا ہے کہ کرونا سے صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 639 ہے۔