in

پی ٹی آئی ایم پی اے کو 8کروڑ کی آفر کس نےکی؟

پی ٹی آئی ایم پی اے کو 8کروڑ کی آفر کس نےکی؟

عبدالسلام کے سماء ٹی وی پر انکشافات

تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام نے الزام عائد کیا ہے کہ سینٹ الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کے احمد کنڈی کے فرنٹ مین عادل شاہ نے انہیں 8کروڑ روپے کی پیشکش کی۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالسلام نے کہا کہ احمد کنڈی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم واٹس ایپ پر ان کے فرنٹ مین عادل شاہ نامی شخص نے مجھے واٹس ایپ 8کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ جس کے اسکرین شاٹ میڈیا کے ساتھ شیئر کرچکا ہوں۔

رہنماء تحریک انصاف عبدالسلام نے بتایا کہ فرونٹ مین عادل شاہ نے کہا کہ عباس آفریدی کے گھر آئیں اور احمد کنڈی بتائیں گے کہ آپ کو ووٹ کس کو ڈالنا ہے۔ ایک سوال انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف ہے تو ظاہر ہے پی ڈی ایم کے رکن کیلیے ووٹ مانگا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جس نمبر سے مجھ سے رابطہ کیا گیا وہ نمبر انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دے دیا ہے باقی انکا کام ہے کس سے تحقیقات کراتے ہیں۔ تحریک انصاف شفاف الیکشن کی حامی رہی ہے اسی لیے انہوں نے ثبوت فراہم کردیے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لوگ سیاست کی پیشگوئیاں کرتے رہے لیکن ملالہ یوسفزئی نے کیا کام کرنے کی ٹھان لی؟

لوگ سیاست کی پیشگوئیاں کرتے رہے لیکن ملالہ یوسفزئی نے کیا کام کرنے کی ٹھان لی؟

وزیراعظم نے ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے ’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام کا افتتاح کردیا