in

ڈسکہ میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

Senate-Elections

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اعلان کیا ہے کہ این اے 75ڈسکہ دوبارہ پولنگ 10اپریل کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے ڈسکہ انتخابات کے حوالے سے موقف اپنایا ہے کہ نئے تعینات انتظامی افسران کو صورتحال سمجھنے میں وقت لگے گا جس کے باعث ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ 10اپریل کو ہوگی۔

اس سے ڈسکہ میں انتخابات کیلیے پولنگ 18مارچ کو ہونا تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی اسجد ملہی نے این اے 75ڈسکہ ضمنی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے اسے کالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبر درست نہیں،سعیدغنی

سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہونے کی خبر درست نہیں،سعیدغنی

پنجاب حکومت نے ایکسپورٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی 

پنجاب حکومت نے ایکسپورٹرز کو بڑی خوشخبری سنا دی