in

اسلام آباد،لاہور،پشاورکےتعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند

اسلام آباد،لاہور،پشاورکےتعلیمی ادارے 2 ہفتے کیلئے بند

آئندہ کا لائحہ عمل طے کرلیا

این سی او سی نے اسلام آباد،لاہور،پشاورکےتعلیمی ادارے 2 ہفتے کے لیے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں حالات تقریبا ٹھیک ہیں اور 50 فیصد بچے روز اسکول آیا کریں گے۔ اس دوران بچے ایس او پیز پر پابندی سے عمل کریں گے۔ تاہم پنجاب اور خیبرپختون خوا کے تعلیمی اداروں میں 15 مارچ سے موسم بہار کی چھٹیاں شروع ہونگی اور28مارچ تک  تعلیمی ادارےبندرہیں گے۔

این سی او سی کا خصوصی اجلاس بدھ 10 مارچ کواسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وفاقی وصوبائی وزرائے تعلیم، وزرائے صحت، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم و صحت اعلی حکام شریک ہوئے۔

پنجاب کے جن شہروں میں تمام تعلیمی اداروں کو پیر سے 2 ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور سیالکوٹ شامل ہیں۔اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ پشاور کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی موسم بہار کی تعطیلات کےلیے بند کردیا جائےگا۔ تاہم اس دوران امتحانات جاری رہیں گےاورپابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

 اجلاس سے قبل شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ابھی صورتحال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی البتہ کرونا کیسز میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملتان:کرونا کیسزبڑھنےکےباعث 2 اسکول بند

ملتان:کرونا کیسزبڑھنےکےباعث 2 اسکول بند

Sukker-Fight-1-Died-10-03

سکھر: سندھ یونیورسٹی کے طالبعلم کی لاش برآمد