in

لاہور:کینسرکےمریضوں نےادویات کی عدم فراہمی پرمیٹروسروس بندکردی

لاہور:کینسرکےمریضوں نےادویات کی عدم فراہمی پرمیٹروسروس بندکردی

مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی

لاہورميں کينسر کےمرِيضوں نےادویات کی عدم فراہمی پرشدید احتجاج کیا اور کلمہ چوک پر میٹروبس سروس معطل کروادی۔

بدھ کی دوپہر ہونےوالےاحتجاج میں موجود مظاہرین کی تعداد 40 سے 50 تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کينسرکی ادویات مفت ملتی تھیں تاہم اب 2 ماہ سے ادویات کی فراہمی نہیں کی جارہی ہےاور اس بندش کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ مظاہرین نےقذافی اسٹيڈيم اسٹاپ پر مسافروں کو ميٹرو بسوں سے اتارديا اور میٹرو ٹریک پر ڈھائی گھنٹے تک دھرنا دیا۔

اس دوران اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا وہاں پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔مظاہرین کو محکمہ صحت کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ تین سے چار روز میں ان کےمطالبات تسلیم کرتےہوئے ادویات بحال کردی جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی تنزلی

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: بابراعظم کی تنزلی

رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عالیہ بھٹ وائرس کے خوف میں مبتلا

رنبیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر عالیہ بھٹ وائرس کے خوف میں مبتلا