in

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی

ISB view after rain

محکمہ موسميات نے آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی جس سے بالائی علاقوں ميں لينڈ سلائيڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق لاہور سمیت بالائی پنجاب میں آج سے اتوار تک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔

جمعرات سے اتوار کے دوران بالائی علاقوں ميں لينڈ سلائيڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسميات کے مطابق کئی علاقوں ميں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

نتھیا گلی، ایوبیہ اور حویلیاں میں ہلکی بارش سے موسم سرد ہوگيا ہے۔ ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا بھی سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے تين روز تک جاری رہے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اہم خبریں:این اے75، یوسف رضاگیلانی سمیت دیگرکیسز پرسماعت آج ہوگی

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین اورسیکیورٹی عملے میں تصادم ہلاکتیں

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین اورسیکیورٹی عملے میں تصادم ہلاکتیں