in

اہم خبریں:این اے75، یوسف رضاگیلانی سمیت دیگرکیسز پرسماعت آج ہوگی

Today-outlook_gif-urdu-version

بدھ 10 مارچ کی چند اہم خبروں کا احوال۔

این اے 75 ڈسکہ، سپریم کورٹ ميں پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کو نتیجہ جاری کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا ہے۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی غیرآئینی قرار دے کر نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ ميں نومنتخب سینیڑ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

پی ٹی آئی کی عالیہ حمزہ کا یوسف رضاگیلانی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع۔ الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت آج مقرر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی تعیناتی کیس میں سیکرٹری ہیلتھ کو آج طلب کرلیا۔ کابینہ ڈویژن کے مجاز افسر کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے 6 ارب 37 کروڑ روپے کا رمضان پیکج تیار کر لیا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج منظوری دے گی۔

کرونا کی تیسری لہر ميں کرونا کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی وزارت تعليم نے اسکول سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے آج اجلاس بلا ليا جبکہ 60 سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن بھی آج سے شروع ہوگی۔

سکھر ميں مبينہ پوليس مقابلے میں طالبعلم کی ہلاکت پر سندھ بھر ميں مظاہرے۔ ملزمان کی گرفتاری تک آواز اٹھانے کا اعلان۔

منی لانڈرنگ کيس ميں حمزہ اور شہباز شريف لاہور کی احتساب عدالت ميں پيش ہوں گے جبکہ کيپٹن صفدر نيب آفس اور رانا ثنا اللہ لاہور ہائيکورٹ ميں پيش ہوں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غنویٰ بھٹو کو پارٹی الیکشن نہ کرانے پر نوٹس

غنویٰ بھٹو کو پارٹی الیکشن نہ کرانے پر نوٹس

ISB view after rain

ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی