in

جامعہ کراچی: تین روزہ کتب میلے کا انعقاد

جامعہ کراچی: تین روزہ کتب میلے کا انعقاد

جامعہ کراچی میں تین روزہ سالانہ کتب میلے رنگا رنگ انداز میں شروع ہوگیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت جامعہ کراچی میں سالانہ کتب میلے کا انعقاد ہوا جس میں کا افتتاح شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کیا۔ جامعہ کراچی میں سجنے والے کتب میلے میں اینکر انیق احمد سمیت طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔

کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ منتظمین کو اس تقریب کے کامیاب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کی لگن و محنت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، اس دنیا کائنات کی سب سے بہترین کتاب قرآن مجید ہے جو ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں پورے سال ہی مختلف سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں مگر سالانہ کتب میلے کی سرگرمی ان تمام میں سب سے اہم اور شاندار ہوتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

NEPRA

بجلی کی قیمت میں اضافہ، صارفین 7ارب اضافی ادا کرینگے

ویڈیو: اٹلی میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

ویڈیو: اٹلی میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا