in

پیپلزپارٹی ایک بار پھر متحدہ سے حمایت مانگنے پہنچ گئی

پیپلزپارٹی ایک بار پھر متحدہ سے حمایت مانگنے پہنچ گئی

پاکستان پیپلزپارٹی ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ سے حمایت مانگنے پہنچ گئی، ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی امید پر آئے ہیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پیشکش پر فیصلہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

پاکستان پيپلزپارٹی کا وفد ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچا جہاں عامر خان سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ پی پی وفد میں شرجیل انعام میمن اور مرتضیٰ وہاب بھی شامل تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماء کنور نوید جمیل، سینیٹر فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر موجود تھے۔

پی پی پی نے چيئرمين سینیٹ کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے حمايت کی درخواست کردی۔ ناصر حسين شاہ کا کہنا تھا کہ يوسف رضا گیلانی کی حمايت کی اُميد پر دوبارہ ايم کيو ايم کے پاس آئے ہيں۔

پی پی وفد کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پر وفاق سے مل کر لڑیں، ہمارے آنے کا مطلب سندھ کے وسیع تر مسائل پر ساتھ چلنا ہے۔

پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے مسائل ہم حل کریں گے، وفاق آپ کا ساتھ نہیں دیگا۔

اس موقع پر ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پيشکش پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد فيصلہ کريں گے۔ دونوں جماعتوں نے بات چیت آئندہ بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی ایم کوڈپٹی چیئرمین کی پیشکش حکومتی ناکامی ہے

پی ڈی ایم کوڈپٹی چیئرمین کی پیشکش حکومتی ناکامی ہے

لکی مروت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید