in

پاکستان میں کتنے بچے کرونا سے متاثر ہوئے؟

پاکستان میں کتنے بچے کرونا سے متاثر ہوئے؟

کرونا کی وبا نے پوری دنیا کو لپيٹ میں لیا لیکن بچے اس خطرناک وبا سے نسبتاً کم متاثر ہوئے اور اس حوالے سے دنیا میں شرح اموات کل اموات کی ایک فیصد ہے۔
عالمی طبی تحقیق بتاتی ہے کہ کرونا کا شکارایک فیصد سے بھی کم بچے اس بیماری کے نتیجے میں انتقال کرتے ہیں اور ایک بڑی تعداد کوآئی سی یوکی ضرورت نہیں پڑتی۔
پاکستان کي بات کريں تو اب تک 5 لاکھ متاثرين ميں سے ايک سے 10 سال کے بچوں کی تعداد 17 ہزار ہے جو صرف 3.4 فيصد بنتی ہے۔
کرونا متاثرین میں 11 سے 20 سال کے 43 ہزار 613 ہیں جو مجموعی متاثرين کا 8 فيصد بنتے ہیں۔
ملک بھر میں 10 ہزار 700 سے زائد اموات ہوئیں جن میں ایک سال سے 10 سال عمر کے بچوں کی تعداد 15 اور 11 سال سے 20 سال عمر والوں کی تعداد 44 ہے۔ بچوں کے اس وبا سے کم متاثر ہونے کے مختلف عوامل کے ساتھ ساتھ اس کی ایک بڑی وجہ ان میں اے سی ای ٹو ریسیپٹر کی تعداد کا زیادہ ہونا ہے جو کرونا وائرس کے اثرات کو روکتے ہیں۔
کرونا نے سب سے زیادہ 31 سے 40 سال کےافراد کولپیٹ میں لیا اور سب سے زیادہ 60 سے 70 سال عمرکےافراد جان کی بازی ہارے۔
ڈاو یونیورسٹی کی کرونا لیب کے سربراہ ڈاکٹر سعید خان نے سماء کو بتایا کہ بڑوں کی نسبت بچوں میں اے سی ای ٹو ریسپٹر زیادہ ہوتے ہیں جہاں وائرس آکر بائنڈ ہوتا ہے وہاں خلیات میں موجود پروٹین وائرس کوداخل کرتی ہے بڑوں کی نسبت بچوں میں یہ زیادہ ہوتے ہیں اس لیے بچے اس بیماری سے زیادہ محفوظ رہتے ہیں۔
لیکن اس کے ساتھ ہی بچوں پر کررونا کا اثر تو نسبتاً کم تو چلتا ہے لیکن علامات ظاہر نہ ہونے کي وجہ سے بچے کرونا دوسروں میں پھیلانے کا سب سے زیادہ سبب بن رہے ہيں اور یہی وجہ ہےکہ اسکولوں کو بند کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے:سردار یاسر الیاس خان

 عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے:سردار یاسر الیاس خان

چینی کا سٹاک 15 دن سے کم ہوکر3 دن کا رہ گیا

چینی کا سٹاک 15 دن سے کم ہوکر3 دن کا رہ گیا