in

لیاری بغدادی میں فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2افراد زخمی

لیاری بغدادی میں فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2افراد زخمی

چینی باشندہ شیشہ لگنے سے معمولی زخمی

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے چینی شہری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

دونوں افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چینی باشندہ شیشہ لگنے سے معمولی جبکہ راہگیر خالد گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

پولیس حکام نے چینی شہری کے زخمی ہونے کے ابتدائی شواہد جمع کرلیے ہیں۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق گاڑی پر 2 موٹر سائیکل ملزمان نے فائرنگ کی، جائے وقوعہ سے نائن ایم کے دو خول ملے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق چینی شہری جیکسن اور گاڑی میں سوار 2 افراد سے بھی معلومات جمع کر رہے ہیں۔ ملزمان کے آنے جانے والے راستوں کو چیک کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رحمت اجمل پیا دیس سدھارگئیں، تصاویروائرل

رحمت اجمل پیا دیس سدھارگئیں، تصاویروائرل

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سنی لیون کا پیغام بھی سامنے آگیا آپ بیتی سنادی

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے سنی لیون کا پیغام بھی سامنے آگیا آپ بیتی سنادی