in

وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

Punjab police

وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ 4 ڈاکو فائرنگ کے دوران فرار ہوگئے۔

تھانہ ٹھینگی پولیس نے چیک پوسٹ پر مشکوک گاڑی کو روکا تو کار سواروں نے رکنے کے بجائے پولیس وین پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ڈی پی او زاہد نواز مروت موقع پر پہنچے اور پورے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔

تھانہ کرم پور کے علاقہ میں مسلح کار سواروں کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 4 ساتھی اسلحہ اور چوری میں استعمال ہونے والے اوزار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب بھی جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تخت لاہورگرانےکيلئےپی ڈی ایم اجلاس کی تہلکہ خیزاندرونی کہانی

پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق

پشاور میں پولیس کی فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق