in

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب، ہمارے سینیٹرزکو آفرز آرہی ہیں، وزیراعظم

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب، ہمارے سینیٹرزکو آفرز آرہی ہیں، وزیراعظم

کرپشن کے دروازے بند کریں گے، عمران خان

چيئرمين سينيٹ کے انتخاب سے پہلے سیاسی جماعتوں کی ہلچل تيز ہوگئی، وزيراعظم نے پارٹی ترجمانوں اور سينيٹرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں دو ٹوک کہہ ديا کہ انتخابی اصلاحات لائيں گے، کرپشن کے دروازے بند کريں گے، ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آرہی ہیں۔ عمران خان نے صادق سنجرانی کو مضبوط اميدوار قرار ديا اور مريم نواز کے ملکی اداروں پر الزامات کی شديد مذمت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ن ليگ کا ٹکٹ چلنے سے متعلق بيان پر قانونی کارروائی پر بھی غور کيا گيا۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی حکمت عملی پر وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں اور سینیٹرز سے مشاورت کی اور صادق سنجرانی کو حکومت کا مضبوط امیدوار قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ کامیاب بھی وہی ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے جس طرح پیسہ چلایا پوری قوم دیکھ چکی۔ انہوں نے انتخابی اصلاحات لاکر کرپشن کے دروازے بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ بولے کہ کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی بی جےپی میں شامل

بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی بی جےپی میں شامل

سینٹ الیکشن: 13ارکان پیسوں کےعوض بکے، شیخ رشید کا دعویٰ

سینٹ الیکشن: 13ارکان پیسوں کےعوض بکے، شیخ رشید کا دعویٰ