عمران خان، شہباز شریف کو خطرہ سمجھتے ہیں، نائب صدر ن لیگ
مريم نواز نے دعویٰ کيا ہے کہ نواز شریف کيخلاف کوشش الٹی ہوگئی، براڈشيٹ خود حکومت کے گلے پڑ گيا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ بہت جلد اسٹرائيک کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کو پھنسانے کی حکومتی کوششیں الٹی ہوگئیں، براڈشيٹ خود حکومت کے گلے پڑگيا، کرپٹ ٹولے کا پول کھل گيا۔
شہباز شریف اور حمزہ سے ملاقات کے بعد مريم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر فراڈ کرنے کا الزام لگادیا، بولیں کہ قومی خزانے کو بھی برباد کیا اور نکلا بھی کچھ نہیں، نواز شریف کی بے گناہی ایک بار پھر ثابت ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اصل خطرہ شہباز شريف سے ہے، انہیں جس سے خطرہ ہوتا ہے اسے جیل میں ڈال دیتا ہے۔