in

سینٹ الیکشن: 13ارکان پیسوں کےعوض بکے، شیخ رشید کا دعویٰ

سینٹ الیکشن: 13ارکان پیسوں کےعوض بکے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیراعظم کو تمام اراکین کے نام معلوم ہیں

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو ٹوٹنے والے 17لوگوں کے نام پتہ ہیں، ٹوٹنے والے17 ارکان میں سے13 پیسوں میں بِک گئے۔ 30 اراکین نے اپوزیشن سے ہاں کی لیکن17 اراکین ٹوٹے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں وفاقی وزیر داخلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیرسے آنیوالے عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے، اعتماد کے ووٹ پر 3ارکان نے نخرے دکھائے، صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت جائیں گے۔ پی ٹی آئی میں صرف عمران خان کا ووٹ بینک ہے، کچھ لوگ جانتے ہیں وہ دوبارہ اسمبلی میں نہیں آئیں گے۔ ایسے لوگ ہیں جنہیں گھر والے بھی ووٹ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار سینیٹ الیکشن میں آفرز بہت بڑی تھیں، ووٹوں کی خریدو فروخت زرداری نے کروائی۔ کچھ ارکان جانتے ہیں دوبارہ اسمبلی کاحصہ نہیں ہوںگے۔ عمران خان ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ 15 اپریل تک سیاست میں جوڈو کراٹے دیکھ رہا ہوں۔ فوج اور ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اس وقت آرمی چیف کا بیانیہ ہے فوج ہر منتخب حکومت کےساتھ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب، ہمارے سینیٹرزکو آفرز آرہی ہیں، وزیراعظم

چیئرمین سینیٹ کاانتخاب، ہمارے سینیٹرزکو آفرز آرہی ہیں، وزیراعظم

ویڈیو: تحریک انصاف کے باغی ارکان کوحکومتی بینچز پربٹھانے پرہنگامہ

ویڈیو: تحریک انصاف کے باغی ارکان کوحکومتی بینچز پربٹھانے پرہنگامہ