in

پی ڈی ایم کاحکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ کااعلان

پی ڈی ایم کاحکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ کااعلان

قافلے 30مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، فضل الرحمان

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف لانگ مارچ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، 30 مارچ کو قافلے منزل پر پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت دوبارہ الیکشن سے پہلے ہار مان چکی ہے، پی ڈی ایم چیئرمین سینیٹ کا الیکشن بھی جیتے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے حکومتی ایم پی ایز بھی رابطے میں ہیں، عدم اعتماد کے معاملے پر فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 26 مارچ سے حکومت مخالف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ کا آغاز ہوگا، 30 مارچ کو ملک بھر سے قافلے منزل پر پہنچیں گے، پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار نامزد کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین پر پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حملہ کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے اخلاق سے گری ہوئی حرکت کی گئی، حکومت بوکھلاہٹ میں آکر ایسی حرکتیں کررہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت: مدارس کےبچوں کو رامائن، گیتا پڑھانے کا فیصلہ

بھارت: مدارس کےبچوں کو رامائن، گیتا پڑھانے کا فیصلہ

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک وائرل

کرینہ کپور کے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک وائرل