in

وزارت اطلاعات کا جلد ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی متعارف کروانے کااعلان

وزارت اطلاعات کا جلد ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی متعارف کروانے کااعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے جلد ہ ملک میں ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز، وزیراعظم کے ڈیجیٹل میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل مینجر عمران غزالی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کو وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تجویز کردہ ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزنگ پالیسی کے حوالے سے آگاہ کیا، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم آفس سے دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ پاکستان میں فی الوقت 93 ملین (9 کروڑ 30 لاکھ) انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اسی رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی ترتیب دینے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

فی الحال ملک میں ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ کا کوئی حکومتی طریقۂ کار موجود نہیں، منظوری کے بعد یہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی پالیسی ہوگی جس کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے حکومت ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تشہیر کرسکے گی۔

پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا صنعت تیزی سے پھیل رہی ہے، مذکورہ پالیسی کے تحت نا صرف نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور پبلشرز کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پاکستانی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ڈیجیٹل میڈیا کی توثیق سے کارپوریٹ سیکٹر بھی ڈیجیٹل میڈیا کو بطور اشتہاری مہم استعمال کرنے کی جانب راغب ہوگا۔

ڈاکٹر ارسلان خالد نے وزیراعظم کو ڈیجیٹل میڈیا ڈیولپمنٹ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کثیر جہتی پروگرام کے نتیجے میں پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی و ترویج اور نچلی سطح تک ڈیجیٹل خواندگی کا فروغ ممکن ہوگا۔

وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ پی ایم ڈی پی طلباء، حکومت پاکستان اور ڈیجیٹل میڈیا کے درمیان فاصلے کم کریگا اور ڈیجیٹل میڈیا کا محفوظ مستقبل یقینی بنائے گا۔

جی ایم عمران غزالی نے وزیراعظم کو ڈیجیٹل میڈیا ونگ کی 6 ماہ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ پاکستان میں ڈیجیٹل صنعت کے فروغ پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات و نشریات کے کردار کو سراہا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: تحریک انصاف کے باغی ارکان کوحکومتی بینچز پربٹھانے پرہنگامہ

ویڈیو: تحریک انصاف کے باغی ارکان کوحکومتی بینچز پربٹھانے پرہنگامہ

علی ظفرکا جیلوں میں قید بےگناہ خواتین کی مدد کااعلان

علی ظفرکا جیلوں میں قید بےگناہ خواتین کی مدد کااعلان