in

مریم نواز ہماری بہترین کھلاڑی ہیں، شہباز گل

مریم نواز ہماری بہترین کھلاڑی ہیں، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی کے چٹکلے

وزيراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہيں مريم نواز ہماری بہترين کھلاڑی ہيں جب ہميں ضرورت ہوتی ہے وہ ن ليگ کو نقصان پہنچاتی ہيں، شہباز شريف وہ پيکٹ ہيں جس ميں چپس کم اور ہوا زيادہ ہوتی ہے۔

نائب صدر ن لیگ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز شریف کو اپنا ہی بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ہميں ضرورت ہوتی ہے مريم ن ليگ کو نقصان پہنچاتی ہيں۔

ن لیگی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ شہباز شريف وہ پيکٹ ہيں جس ميں چپس کم، ہوا زيادہ ہوتی ہے، مریم نواز اور شہباز شریف جن سے ملتے ہیں وہ بعد میں اپنی انگلیاں گنتے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ان کے چچا شہباز شریف کو اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں، اسی لئے انہیں جیل بھجوادیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی ایم جلد حکومت کو چلتا کردیگی، مریم نواز

پی ڈی ایم جلد حکومت کو چلتا کردیگی، مریم نواز

تحریک انصاف، متحدہ اورپیپلزپارٹی ملکرکراچی کیلئے کوشاں ہیں، مرادعلی شاہ

تحریک انصاف، متحدہ اورپیپلزپارٹی ملکرکراچی کیلئے کوشاں ہیں، مرادعلی شاہ