اليکشن کميشن آف پاکستان نے ڈسکہ ضمنی اليکشن این اے 75 پر 2 انکوائری کميٹياں قائم کر دی ہیں۔
پہلی کميٹی متعلقہ افسران کے رويے جبکہ دوسری کمیٹی بے ضابطگيوں کی انکوائری کرے گی۔ کميٹيوں کی سربراہی اليکشن کميشن کے افسران ہی کريں گے۔
کميٹياں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ايجنسيز کی خدمات لے سکيں گے جبکہ دونوں کميٹياں اپنی رپورٹس چيف اليکشن کمشنر کو جمع کروائيں گی۔
ڈسکہ این اے75:الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
اس سے قبل، 19 فروری کو الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔ ضمنی انتخابات کے نتائج کو پی ڈی ایم اتحاد نے چیلنج کیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) نے الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف نے انتخابات میں دھاندلی کی کوشش کی ہے جبکہ رات کے وقت ووٹوں کی گنتی کے دوران کچھ پریزائیڈنگ افسران لاپتہ ہوگئے تھے۔
حلقے میں کم سے کم 360 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔