in

ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والا پاکستانی طالبعلم

ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے والا پاکستانی طالبعلم

امریکی ادارے لیب روٹ نے ایوارڈ دیا

پاکستان کے شہر ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم عمیر مسعود کو بین الاقوامی امریکی ادارے لیب روٹ نے ینگ سائنٹسٹ کا ایوارڈ دے دیا۔

عمیر مسعود کو یہ اعزاز دو الگ الگ سائنسی تحقیقات کرنے پر دیا گیا ہے۔ یہ دو تحقیقاتی مقالے انہوں نے انٹرنیشنل کانفرنس آف مالیکیولر بیالوجی اینڈ بائیو کمیسٹری آسٹریلیا اور تيرہويں انٹرنيشنل کانفرنس آف ٹشو اینڈ ری جنریٹو میڈیسن امریکا میں پیش کیے تھے۔

طالب علم کو کم نمبروں کے باعث پاکستان کی یونیورسٹیوں میں ایک سال تک داخلہ نہيں ملا تھا جس کے بعد کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی ميں داخلہ ملا اور چوتھے سمیسٹر ميں ہی انہوں نے کاميابی کے جھنڈے گاڑ ديے۔

عمیر مسعود کا کہنا ہے کہ آ سڑیلیاں میں منعقد کانفرنس میں 121 مملک کے طالب علم، پروفیسر، پی ایچ ڈی اور سائنسدانوں نے شرکت کی لیکن وہ واحد پاکستانی تھے جس کی کانفرنس میں شرکت کی فیس بھی نہیں تھی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Capt Safdar

آمدن سے زائد اثاثے: صفدرکی عبوری ضمانت 29مارچ تک منظور

آن لائن امتحان ممکن یا نہیں،این سی اوسی آج ہی فیصلہ کرے،عدالت

آن لائن امتحان ممکن یا نہیں،این سی اوسی آج ہی فیصلہ کرے،عدالت