in

افغانستان سےکالعدم ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے،شیخ رشید

افغانستان سےکالعدم ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے،شیخ رشید

بڑے شہروں میں دہشت گردی کے خطرے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں دہشت گردی کے خطرات ہیں۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی دوبارہ سرگرم اور منظم ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے۔ اتوار کو بھی 5 دہشت گردوں کو مارا گیا ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو دہشت گردی ختم ہوگی اور امن ہوگا۔ پولیس نے جانوں کی قربانی دے کر امن کی فضاء قائم کی۔

دہشت گردی سے متعلق وزیر داخلہ نے بتایا کہ ان حملوں اور کارروائیوں کے پیچھے کالعدم جماعتیں ہیں۔ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان دیگر شدت پسند تنظیموں کے ساتھ منظم ہو رہی ہے۔ دہشت گردوں کو پسپا کرنے میں پولیس اور فوج نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ دہشت گرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگی۔

اسلام آباد میں ناکوں سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ سارے ناکے فضول تھے۔ غریبوں کو تنگ کرنے والے ناکے ختم کر رہے ہیں۔ جو تین ناکے بچ گئے ہیں وہ بھی ختم کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بشریٰ انصاری نے  ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ماضی کی  تصاویر شیئر کردیں

بشریٰ انصاری نے  ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ماضی کی  تصاویر شیئر کردیں

کرینہ نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

کرینہ نے بالآخر اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی