in

پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا ایک اور نائیجیرین باشندہ گرفتار

پاکستانی شہریوں کو لوٹنے والا ایک اور نائیجیرین باشندہ گرفتار

رقم لینے پشاور آیا تو ایف آئی اے نے پکڑلیا

امريکی خاتون بن کر سادہ لوح پاکستانیوں کو لوٹنے والا نائیجيرين باشندہ ايف آئی اے نے گرفتار کرليا۔ ملزم سوشل میڈیا پر پیغام بھیجتا تھا کہ ميں بيوہ ہوں اور مجھے جيون ساتھی کی تلاش ہے، کوئی ايماندار شخص ملے تو پاکستان کی تعمیراتی صنعت ميں 15 لاکھ امریکی ڈالر کی سرمايہ کاری بھی کرنا چاہتی ہوں۔

امریکی خاتون بن کر سوات کے رہائشی سے سوشل میڈیا پر دوستی کرکے شادی کا خواب دکھانے والا نائیجیرین باشندے کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، ملزم کنسٹرکشن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے نام پر 15 لاکھ ڈالرز کا لالچ بھی دیتا رہا۔

پاکستانی شہری ملزم کے جھانسے میں آگیا، فرضی حسینہ کی فرمائش پر بطور ٹیکس مختلف 9 اکاؤنٹس میں لاکھوں روپے جمع کرائے اور پھر لُٹ گیا۔

متاثرہ شہری کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی سرکل نے کارروائی کی، ملزم نائیجیرین باشندہ فرائیڈے اوکورو خاتون کا ایجنٹ بن کر بقیہ رقم لینے آیا تو پشاور سے گرفتار کرلیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف، متحدہ اورپیپلزپارٹی ملکرکراچی کیلئے کوشاں ہیں، مرادعلی شاہ

تحریک انصاف، متحدہ اورپیپلزپارٹی ملکرکراچی کیلئے کوشاں ہیں، مرادعلی شاہ

تحریک انصاف کو فارن فنڈگ کی وضاحت کرنی چاہیے،تجزیہ کار

تحریک انصاف کو فارن فنڈگ کی وضاحت کرنی چاہیے،تجزیہ کار