in

عمران خان کو ووٹ کیلئے ایجنسیوں کااستعمال کیاگیا، مریم نواز

عمران خان کو ووٹ کیلئے ایجنسیوں کااستعمال کیاگیا، مریم نواز

دو ایم این ایز کو غائب کیا گیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایجنسیوں کو شامل کیا گیا، انکی مدد لی گئی اور انہوں نے اراکین کو غائب کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور یہ ہمارے ذاتی علم میں آیا ہے کہ ووٹ دینے کے لیے راضی نہ ہونے والے 2 ایم این ایز کو گولڑہ کے ایک ادارے کے کمپاؤنڈ لے جایا گیا جہاں 4 گھنٹے ایک کنٹینر میں انہیں بند رکھا گیا اور عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے ایجنسیز کے ہاتھوں مجبور کیا گیا۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ جن ارکان نے آپ کے خلاف یوسف رضا گیلانی کے حق میں ووٹ دیا، صرف دو دن بعد ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا۔ درحقیقت فیصلہ بدلا نہیں بلکہ تبدیل کروایا گیا۔

لانگ مارچ کی منصوبہ بندی،ن لیگ کا مشاورتی اجلاس



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Fulbright-Pakistan

امریکا نے پاکستانی طلبا کیلئے فل برائٹ اسکالرشپ کااعلان کردیا

Asad Qaiser

اسپیکر قومی اسمبلی کا ارکان پارلیمنٹ سے بدسلوکی کا نوٹس