in

وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کے آپریشنز، 4دہشتگرد ہلاک

PAKISTAN-UNREST-NORTHWEST-WAZIRISTAN

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ آپریشنز کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد کمانڈز ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3دہشت گرد کمانڈرز اور انکا ساتھی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ خفیہ اطلاعات پر دتہ خیل اور زوئیدہ میں الگ الگ آپریشن ہوئے۔

کمانڈر عالم زیب شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر 20 سے زیادہ حملوں میں ملوث تھا۔

دہشت گرد کمانڈر مولوی محبوب اور میر سلام ٹی ٹی پی کے سابق رہنما بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے۔ بیت اللہ محسود اگست 2009 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ باردوی سرنگ، دھماکوں، اغوا اور بھتہ خوری ميں ملوث تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Asad Qaiser

اسپیکر قومی اسمبلی کا ارکان پارلیمنٹ سے بدسلوکی کا نوٹس

Rescue 1122

سانگلہ ہل: رشتہ دینے سے انکار پر 2بہنیں قتل