گورنرسندھ کی مردم شماری وقت پر کرانے کی یقین دہانی
ايم کيو ايم نے مردم شماری اليکشن سے پہلے کرانے کا مطالبہ کردیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعيل نے مردم شماری وقت پر کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
متحدہ قومی موومنت پاکستان نے مردم شماری کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر پاکستان تحریک انصاف کا وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کیلئے بہادر آباد پہنچا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، حلیم عادل شیخ اور دیگر شامل تھے۔
متحدہ رہنماء خالد مقبول صدیقی نے جلد مردم شماری کرانے کا مطالبہ دہرادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات بھی نئی مردم شماری کے تحت کروائے جائيں، اس کو ممکن بنانے کيلئے ہم مکمل طور پر تعاون کريں گے۔
قبل از وقت مردم شماری کے مطالبے پر حکمران جماعت نے اتحادیوں کو یقین دہانی کرادی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے مردم شماری پر بات ہوئی، تکنیکی طور پر ایک ایک چیز کو حل کرلیا، مردم شماری اپنے وقت پر ہوگی۔