in

آج کی اہم خبر:پی ٹی آئی کارکنوں کوریڈزون میں داخل کس نےکرایا؟

آج کی اہم خبر:پی ٹی آئی کارکنوں کوریڈزون میں داخل کس نےکرایا؟

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے باہر ن لیگی قیادت اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ، احسن اقبال پر جوتا اور مصدق ملک کو تھپڑ پڑے۔ کیا کسی نے مقدمے کیلئے درخواست دی؟ قومی اسمبلی کی سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھ گئے؟ پی ٹی آئی کارکنوں کو ریڈ زون میں داخل کس نے کروایا؟ غفلت برتنے والوں کیخلاف کیا کارروائی ہوئی؟۔

وزيراعظم پر ايوان کا اعتماد برقرار،عمران خان نے 178ووٹ لے کر اکثريت ثابت کر دی،اعتماد کا ووٹ لينے کے بعد اپوزيشن پر بھرپور تنقید کی۔

عمران خان کا الیکشن کمیشن کو جواب کہا ايجنسيوں سے بريفنگ ليں پتا چلے اليکشن ميں کتنا پيسہ چلا ،انتخابی اصلاحات کا بھی اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو آج دوپہر 2 بجے ماڈل ٹاؤن لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور دیگر بھی ساتھ ہونگے۔

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کیلئے پی ٹی آئی کی اليکشن کميشن ميں درخواست۔ علی گيلانی کی ووٹ ضائع کرنے کی ويڈيو۔ ناصر شاہ کی آڈيو ٹيپ کے حوالے ديئے گئے۔

پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں ايک اور بڑی کاميابی۔ شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن۔ کالعدم تنظيم کے 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشتگرد ہلاک۔ بڑی تعداد ميں اسلحہ اور گولا بارود برآمد



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستانیوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

پاکستانیوں سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرنے والی کینیڈین بائیکر نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

مسافروں کی سيفٹی پرکوئی سجھوتہ نہيں کرونگا،اعظم سواتی

مسافروں کی سيفٹی پرکوئی سجھوتہ نہيں کرونگا،اعظم سواتی