in

پشاور: 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

پشاور: 4 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر 4 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 4 کی گلی نمبر 2 اور فیز 7 کی گلی نمبر 10 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج بروز اتوار 7 مارچ سے نافذ کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کے اعلامیئے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر عمل درآمد شام 6 بجے ہوگا۔ جاری اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران یہ علاقے آمد و رفت کے لیے بند رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے اعلامیئے کے مطابق ان علاقوں میں ضروری اشیائے خورد و نوش، میڈیسن و ایمرجنسی سروس کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔

لاک ڈاؤن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تاہم اس کے ختم ہونے کا اعلان صورت حال دیکھ کر کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں مجاز اتھارٹی قانون کا اختیار رکھتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنت مرزا وزیراعظم عمران خان پر بھی بازی لے گئیں 

جنت مرزا وزیراعظم عمران خان پر بھی بازی لے گئیں 

لانگ مارچ کی منصوبہ بندی،ن لیگ کا مشاورتی اجلاس

لانگ مارچ کی منصوبہ بندی،ن لیگ کا مشاورتی اجلاس