in

وزیراعظم کےاعتماد کاووٹ تسلیم نہیں کرتے، فضل الرحمان

وزیراعظم کےاعتماد کاووٹ تسلیم نہیں کرتے، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

اپوزیشن کے مشترکہ اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد پھر سے اعتماد کے ووٹ لینے کی بات کی ہے اور صدر مملکت نے ایوان کا جعلی اجلاس بلایا۔ ہم اعتماد کا ووٹ تسلیم نہیں کرتے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کس منہ سے ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں۔ ان کے لوگوں نے بدمعاشوں کی طرح اسلام آباد میں ہماری پریس کانفرنس پر حملہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اس ملک کا اسلامی نظام آئين ميں موجود ہے، کسی فرد واحد کی خواہش پرنہيں چلے گا۔

انہوں ںے کہا کہ شیشے کے گھر میں رہ کر کسی پر پتھر نہیں پھینکتے، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ ساری رات اراکین کے دروازے کھٹکھٹا کر حاضری لی گئی۔ عمران خان کبھی ریاست مدینہ، چین، امریکا اور کبھی ایران کے نظام کی بات کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی حکمران آج ہے تو کل نہیں ہوگا۔ اجلاس جعلی وزیر اعظم کی سمری پر بلایا گیا اور یہ سب ڈھونگ ہے جو رچایا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سينيٹ کی ايک سيٹ نے پورے نظام اور کٹھ پتليوں کو بےنقاب کرديا ہے۔

 اپوزیشن جماعتوں کو دیے گئے عشائیے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ آپ کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر کب تک کرسی پر بیٹھیں گے۔ ملک میں اڑھائی سال سے ہائبرڈ نظام چل رہا ہے۔ غیر سیاسی سپورٹ سے تمام دروازے بند ہوتے جارہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pims Staff Vaccination Isb Pkg 28-02

سائنوفارم 60سال سے زائد عمر کے افراد کودینے کی منظوری

کیا اب 6ماہ تک تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی؟

کیا اب 6ماہ تک تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی؟