in

لاہور: پتنگ کی ڈورگلے پرپھرنے سے کالج لیکچرار جاں بحق

لاہور: پتنگ کی ڈورگلے پرپھرنے سے کالج لیکچرار جاں بحق

لاہور ميں کٹی پتنگ کی ڈور نے ليکچرار کی جان لے لی۔ سی سی پی او نے ايس ايچ او اچھرہ کو معطل کرديا، نامعلوم شخص کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرليا گيا۔

لاہور میں اچھرہ تھانے کی حدود ميں واقعہ پيش آيا، لیکچرار آفتاب احمد موٹر سائيکل پر گھر سے کالج جانے کیلئے نکلے، مسلم ٹاؤن فلائی اوور پر کٹی پتنگ کی ڈور نے گلا کاٹ ديا۔

متوفی کے عزيز و اقارب کا کہنا ہے کہ آئے روز ڈور پھرنے کے واقعات انتظاميہ کی نااہلی کا ثبوت ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے ايس پی ماڈل ٹاؤن سے وضاحت طلب کرلی اور متعلقہ ايس ايچ او کو معطل کرديا۔

رواں برس ڈور پھرنے سے شہريوں کے زخمی ہونے کے 20 واقعات رپورٹ ہوچکے ہيں۔

انتظامیہ کی جانب سے پتنگ بازوں اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں، لاکھوں روپے کی پتنگیں پکڑی جاچکی ہیں جبکہ کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، تاہم بسنت کا موسم آتے ہی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں کے مکین چھتوں پر بڑی تعداد میں پتنگیں اڑاتے نظر آتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیک ویڈیو میں موجود حکومتی اراکین اسمبلی منظرعام پر

لیک ویڈیو میں موجود حکومتی اراکین اسمبلی منظرعام پر

ویڈیو: عمران خان بغیرسیکیورٹی کے باہر نکل کردکھائیں، مریم نواز

ویڈیو: عمران خان بغیرسیکیورٹی کے باہر نکل کردکھائیں، مریم نواز