in

وزیراعظم نےگن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، مریم نواز

وزیراعظم نےگن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، مریم نواز

مانگے تانگے کے ووٹ سے تو موت اچھی

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے’بیٹا بچاؤ‘ مہم آج دیکھی ہے، ہمیں کہتے تھے ’ابو بچاؤ‘ مہم چلارہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سرٹفائیڈ ووٹ چور دوسروں کو چور کہتے ہیں، کل اچانک اراکین اسمبلی کے فون آف ہوگئے وہ شمالی علاقوں کی سیر پر چلے گئے،وزیراعظم نے جن اراکین اسمبلی کو کہا بک گئے انہیں سے آج گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا۔

عمران خان نے جواعتماد کا ووٹ لیا ہے ایسے مانگے تانگے کے ووٹ سے تو موت اچھی ہوتی، ہمارے نزدیک اس اعتماد کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں ہے،وزیراعظم کو اللہ نے نہیں جنھوں نےبچایا سب جانتے ہیں ، ان لوگوں کے دن اب تھوڑے رہ گئے ہیں۔ چند دن جو مل گئے ہیں صحیح سے پیکنگ کرنا کوئی چیز وزیراعظم ہاؤس میں چھوڑکرنہ جانا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: مصدق ملک پر حملے کے مناظر

ویڈیو: مصدق ملک پر حملے کے مناظر

اداکارہ کترینہ کیف کی وہ تصویر جو پہلے ان کے مداحوں نے نہ دیکھی تھی مداح کی درخواست پر شیئرکردی

اداکارہ کترینہ کیف کی وہ تصویر جو پہلے ان کے مداحوں نے نہ دیکھی تھی مداح کی درخواست پر شیئرکردی