in

لیہ میں ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد

لیہ میں ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد

لیہ پولیس نے بین الاضلاعی گینگ کیخلاف کارروائی کرکے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث سلیمان صفدر گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 10 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

لیہ تھانہ سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے شہریوں کو قیمتی مال و متاع سے محروم کرنیوالے بین الاضلاعی سلیمان صفدر گینگ کے 4 خطرناک ارکان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان سلیمان صفدر، شعیب، محی الدین اور ہارون سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور مسروقہ مال برآمد کرلیا، ملزمان 2 موٹر سائیکلیں، 5 بکریاں اور ناجائز اسلحہ 2 پسٹل، کلاشنکوف، رپیٹر اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

ایس ایچ او نے مال مسروقہ مالکان کے حوالے کرکے ملزمان کو مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا، جہاں ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس کی طرف سے تفتیشی ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غریبوں کی مدد کے لئےبھارتی اداکار درزی بن گئےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

غریبوں کی مدد کے لئےبھارتی اداکار درزی بن گئےویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوگئی، وزیراعظم مستعفی ہوں، بلاول

حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوگئی، وزیراعظم مستعفی ہوں، بلاول