in

آج کے بعدہر الیکشن جیت کر دکھائیں گے، شبلی فراز

آج کے بعدہر الیکشن جیت کر دکھائیں گے، شبلی فراز

ملک میں پیسے کی سیاست ختم ہونی چاہئے، وزیراطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آج کے بعد ہر الیکشن جیت کر دکھائیں گے، اپوزیشن کی سیاست پیسے کے گرد گھومتی ہے، ملک میں پیسے کی سیاست ختم ہونی چاہئے، عمران خان اور بھی زیادہ مضبوط ہوکر نکلیں گے۔

اسلام آباد میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا مؤقف رہا ہے کہ الیکشن شفاف ہوں، کہا جاتا ہے کہ سینیٹ میں لوگ پیسوں سے آتے ہیں، ملک میں پیسے کی سیاست ختم ہونی چاہئے، اپوزیشن کی سیاست پیسے کے گرد گھومتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شریف خاندان لوگوں کو پیسے سے خریدتا آیا ہے، پیسے سے آنیوالے اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، یہ لوگ سامنا کرنے کے بجائے باہر بھاگ جاتے ہیں، ملک کو برباد کرنے میں اپوزیشن کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ووٹ نہ دینے والا پارٹی سے فارغ ہوگا، وزیراعظم کااعلان

ووٹ نہ دینے والا پارٹی سے فارغ ہوگا، وزیراعظم کااعلان

متحدہ اپوزیشن کا کل قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کااعلان

متحدہ اپوزیشن کا کل قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کااعلان