in

ایم کیوایم نے اعتماد کےووٹ کے عوض کیا مانگا؟

ایم کیوایم نے اعتماد کےووٹ کے عوض کیا مانگا؟

فیصل سبزواری کا انکشاف

متحدہ قومی مومنٹ کے نومنتخب سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اراکین بروز ہفتہ کو وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیںگے۔

سماء ٹی وی کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماء فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیراعظم عمران کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عوض کوئی ڈیل نہیں کی۔ البتہ تحریک انصاف کے ساتھ سن 2018 میں کی گئی مفاہمت کی یاداشت دہرائی گئی ہے جبکہ شہری سندھ کے حقوق پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سست روی کے ساتھ عمل درآمد کررہی ہے، ہماری اور شہری سندھ کے لوگوں کی توقع تھی کہ وہ جلد معملات کو حل کریں گے۔ ایم کیو ایم کے اراکین ایوان میں اعتماد کے ووٹ کی قراردار میں وزیراعظم کے حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ڈپٹی سینٹ چیئرمین کی سیٹ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا البتہ غیر اعلانیہ طور پر سِیل سیاسی دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صرف جہانگیرترین کے جہازپرلائے گئے لوگ حلال ہیں، شازیہ مری

صرف جہانگیرترین کے جہازپرلائے گئے لوگ حلال ہیں، شازیہ مری

سبی میں دھماکا، 5 مزدور جاں بحق، 5 افراد زخمی

سبی میں دھماکا، 5 مزدور جاں بحق، 5 افراد زخمی