in

جی ڈی اے کاامیدوار کی شکست پر وزیراعظم سے شکوہ

جی ڈی اے کاامیدوار کی شکست پر وزیراعظم سے شکوہ

کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کی جائے،عمران خان سےمطالبہ

سندھ ميں پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدوار کی شکست پر حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے اس ناکامی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کو ٹھہرا دیا۔

جی ڈی اے نے وزيراعظم عمران خان کے نام خط ميں 7 ارکان کے نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی میں کالی بھیڑوں کیخلاف کارروائی کریں۔

سندھ کے اپوزيشن اتحاد ميں شامل جی ڈے اے سينيٹ اليکشن ميں اپنے اميدوار صدر الدين راشدی کی شکست پر خاموش بيٹھنے پر تيار نظر نہیں آرہی ہے۔ اس حوالے سے جی ڈی اے کے شہريار مہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ايم کيو ايم نے جی ڈی اے کی مدد سے 4 نشستيں جيتيں لیکن صدر الدين راشدی کو ووٹ نہیں دیے گئے۔

وزيراعظم کو لکھے گئے جی ڈی اے کے خط ميں ان 7 ارکان کے نام درج ہیں جنہيں صدر الدين راشدی کو ووٹ دينا تھا۔ ان ارکان ميں بلال غفار، رابستان خان، شبير قريشی، عمر عماری، عباس جعفری، ديوان سچل اور کريم بخش گبول شامل ہيں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لیے علاقہ کی ڈیجٹیل مانیٹرنگ شروع کردی

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لیے علاقہ کی ڈیجٹیل مانیٹرنگ شروع کردی

ٹکٹس کی رقم کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہے؟

ٹکٹس کی رقم کی واپسی کا طریقہ کار کیا ہے؟