in

پشاور یونیورسٹی میں طالبات کے بن سنور کر آنے پرپابندی

پشاور یونیورسٹی میں طالبات کے بن سنور کر آنے پرپابندی

پشاور یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ و طالبات کیلئے ملبوسات کیلئے نئے قوائد جاری کردیے۔

یونیورسٹی کے مطابق طالبات کے ساتھ طلبہ کو بھی سادگی کا پابند بنایا جائے گا جبکہ جامعہ میں طلبہ کے ملبوسات کے حوالے سے ان میں کمپلیکس ختم ہوگا اور لباس پوشی کے حوالے سے مقابلے بازی بھی کم ہوجائے گی۔

نئے قواعد کے تحت زیادہ بناؤ سنگھار اور دلکش ملبوسات کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، طالبات کیلئے سفید شلوار کے ساتھ اوورآل پہننا لازمی ہوگا جبکہ طلبہ بھی سادہ و پروقار لباس زیب تن کریں گے۔

طلبہ و طالبات کی جانب سے بھی اس اقدام کو سراہا جارہا ہے اور وہ ان قوائد کے نفاذ کو اسٹوڈنٹس کیلئے خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ اور چارسدہ یونیورسٹی کی جانب سے بھی طلبہ و طالبات کیلئے ڈریس کوڈ جاری کیا گیا تھا جبکہ پشاور یونیورسٹی ایسے قوائد جاری کرنے والی تیسری جامعہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میکا سنگھ نے شادی کیلئے شرط رکھ دی

میکا سنگھ نے شادی کیلئے شرط رکھ دی

اداکار عدنان صدیقی مایوس ہوگئے

اداکار عدنان صدیقی مایوس ہوگئے