in

حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوگئی، وزیراعظم مستعفی ہوں، بلاول

حکومت ہرشعبے میں ناکام ہوگئی، وزیراعظم مستعفی ہوں، بلاول

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کاجلد فیصلہ کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت بری طرح ناکام ہوگئی ہے، پی ٹی آئی نے تاریخی مہنگائی اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، گیس کی قلت، بجلی کے  بریک ڈاؤن سمیت پی ٹی آئی کسی چیز کا جواب نہیں دے سکی، الیکشن کمیشن سے اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ کے کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام تاریخی مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں، ایک ماہ میں کئی بار پیٹرول کی قیمت بڑھانا ناانصافی ہے، غریب کی بات کرنیوالی حکومت غریب دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان میں غربت کی شرح پورے خطے میں سب سے زیادہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں، پاکستان کے عوام کیوں ان کی نالائقی اور غریب دشمن پالیسی کا بوجھ اٹھائیں، غریبوں کے ساتھ ظلم کب تک جاری رہے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے اسپتالوں کو زبردستی ضبط کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا، وفاقی حکومت کا اقدام عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے، این آئی سی وی ڈی میں مریضوں کو مفت دوائیں دی جارہی ہیں، وفاق کے اقدام سے غریب ادویات اور ڈاکٹرز پنشن سے محروم ہوجائیں گے، پیپلزپارٹی حکومت نے ڈاکٹرز کی ملازمتیں مستقل اور اچھی تنخواہیں دیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیہ میں ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد

لیہ میں ڈکیت گینگ کے 4 ارکان گرفتار، نقدی اور اسلحہ برآمد

سندھ ہائیکورٹ نے سکھرچیمبر آف کامرس کی عمارت غیرقانونی قراردیدی

سندھ ہائیکورٹ نے سکھرچیمبر آف کامرس کی عمارت غیرقانونی قراردیدی