in

مافیا کا استقبال رمضان،چینی مہنگی ہوگئی

مافیا کا استقبال رمضان،چینی مہنگی ہوگئی

ریٹیل ریٹ 100 روپے ہوگیا

گو رمضان مبارک کی آمد میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن ملک میں مافیا اپنے عزائم کے لیے راہ ہموار کرنے میں ابھی سے سرگرم ہوگئی۔

چینی کی قیمت میں اضافہ کرکے اسے 100 روپے فی کلو تک پہنچا دیا گیا ہے۔ شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ شوگر مافیا کو لگام دے جبکہ دوسری جانب ہول سیل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت شوگر ملز میں ذخیرہ کی گئی چینی نکلوائے۔

ہول سیل ڈیلرز کا دعویٰ ہے کہ شوگر ملز ڈیمانڈ کے مطابق چینی سپلائی نہیں کر رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی کی شارٹیج سال کے آخر میں تو سمجھ میں آتی ہے لیکن فی الحال سپلائی میں کمی کا کوئی جواز نہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی کی کھپت 12 سے 13 ہزار ٹن یومیہ ہے جبکہ رمضان میں اضافہ ہوکر یہ کھپت 15 ہزار ٹن یومیہ سے تجاوز کرجاتی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکار عدنان صدیقی مایوس ہوگئے

اداکار عدنان صدیقی مایوس ہوگئے

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کا باقاعدہ آغاز

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کا باقاعدہ آغاز